اسلام آباد،02 فروری(اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 26 مہمند میں ووٹروں کی کل تعداد 359045ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 206785ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 152260ہے۔
ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر195 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے63 اور خواتین کے لئے 55پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 77پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 572ہے جن میں 447مردوں کے لئے اور 225خواتین کے لئے ہیں۔











