عام انتخابات 2024؛ حلقہ این اے 28پشاور1 ، کل ووٹ3 لاکھ 96 ہزار 

40

اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 28 پشاور1 میں ووٹروں کی کل تعداد 396045ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد  219835ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد  176210ہے۔

ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر265 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے138 اور خواتین کے لئے 109پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 18پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 900ہے جن میں 530  مردوں کے لئے اور 370خواتین کے لئے ہیں۔