لاہور؛ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

14

 

لاہور، 03 فروری(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر نے چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر  نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں آنے والے مریضوں کو بین الاقوامی سطح کا ماحول اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پنجاب کی عوام کو سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کرکے تاریخی اور شاندار تحفہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب کی عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرکے اللہ پاک کی عدالت میں سرخرو ہیں۔