وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور گلوبل ویلج فیسٹیول کا ا فتتاح کردیا

40

 

لاہور،4 فروری(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لاہور گلوبل ویلج فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور گلوبل ویلج فیسٹیول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر عوامی دلچسپی کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور گلوبل ویلج کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور گلوبل ویلج مال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر سی بی ڈی پنجاب کو مبارکباد دی اور کہاکہ لاہور گلوبل ویلج کا باقاعدہ طورپر آغاز ہوگیا،عوام کی دلچسپی قابل تحسین ہے، لاہوریوں کو شاپنگ کا منفرد موقع ملے گا،لاہور گلوبل ویلج لاہور کی نئی پہچان بنے گا، لاہور گلوبل ویلج میں معیاری فیملی انٹرٹینمنٹ میسر ہوگی۔

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم مراد، ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔