میرپورخاص؛ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی، مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمّت

13

میرپورخاص ،05 فروری(اے پی پی):  ضلع انتظامیہ کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت اور ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو کی قیادت میں کمشنر کمپلیکس سے میرپور خاص پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

 ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو نے کہا کہ ریلی کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس لیے جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے اس لیے ہم اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیا جائے۔

 ریلی میں مختلف محکموں کے افسران اسٹاف اساتذہ طلبہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔