اوکاڑہ؛یوم یکجہتی کشمیر پر ضلع کونسل میں خصوصی تقریب، ریلی نکالی گئی

13

اوکاڑہ،05 فروری (اے پی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑہ میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع کونسل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

 اوکاڑہ ضلع کونسل میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری طاہر آمین تھے۔ اس موقع پر خصوصی سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔

 بعد ازاں ضلع کونسل سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ریلی بھی نکالی گئی، ریلی میں ضلعی اعلی افسران سول سوسائٹی اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی تک ہماری یہ جہدوجہد جاری رہے گی کشمیر پاکستان کا ہے اور اسکو ہم لے کر رہے گے ہندو جو ظلم کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر کر رہے ہے ایک دن ہم انشاءاللہ انکے ظلم کو نست ونبود کر کے دم لے گے۔