خانیوال،05 فروری(اے پی پی ): یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خانیوال میں بھی مظلوم بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ریلی کی قیادت کی ، اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ سمیت ممبران کمیٹی اور شہریوں نے ریلی میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 5 فروری کو ظالم بھارتی سرکار نے کشمیری بہن بھائیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جبکہ عالمی برادری کشمیر کی تباہی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔











