شجاع آباد؛یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد

30

شجاع آباد،05 فروری(اے پی پی):مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے زیر اہتمام 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی دفتر میونسپل کمیٹی سے دفتر اسسٹنٹ کمشنر تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر فیاض علی جتالہ اور ڈی ایس پی شجاع آباد مہر مرتضیٰ سیال اور چیف آفیسر عامر رؤف نے کی۔ ریلی میں شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگائے۔

 ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا کہ کشمیری قائدین اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔  گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتی اور شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

 ریلی میں تاجر اور سیاسی رہنمائوں سمیت میونسپل ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی و کشمیری بہن بھائیوں کی حفاظت اور کشمیر کے مسئلے کے فوری حل کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔