اسلام آباد، 06 فروری (اے پی پی ): سید محسن رضا نقوی متفقہ طور پر بلامقابلہ تین سال کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہوگئے ہیں ۔ان کا انتخاب پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کی زیر صدارت منگل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کےخصوصی اجلاس میں عمل میں آیا۔
سید محسن رضا نقوی نے اپنے انتخاب کے بعد بورڈ آف گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور کہا کہ میں بورڈ ممبران کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سید محسن رضا نقوی نے کہا میں ملک میں کھیل کے معیار کو اپ گریڈ کرنے اور پاکستان میں کرکٹ کی انتظامیہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔











