اکادمی ادبیات پاکستان میں ‘‘یوم یکجہتی کشمیر’’ کی مناسبت سے مشاعرے کا اہتمام

19

 

اسلام آباد،06فروری (اے پی پی ): یوم یکجہتی کشمیر   کی مناسبت سے  اکادمی ادبیا ت پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرے کا اہتمام کیا گیا  ۔ مشاعرے کی صدارت اردو کے نامور شاعر اور نقاد  پروفیسر جلیل عالی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عائشہ مسعود ملک نے ادا کیے ۔

مشاعرے میں جڑواں شہروں کے ممتا زشعرائے کرام نے  کشمیر کے حوالے سے اپنا کلام  پیش کیا جس میں کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ  جنت نذیر وادی کے جغرافیائی حسن ،  کشمیریوں کی جدوجہد  اور  وادی میں  دہائیوں سے جاری ظلم و ستم   کی بھرپور انداز میں عکاسی کی گئی تھی ۔