نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کا کام 10 روز میں مکمل کرنے کا حکم

27

لاہور،07فروری(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کی لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا کام 10 روز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  رات گئے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر پراجیکٹ اور زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز شادمان کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سمز لیب وڈائیگناسٹک سنٹرکے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 10روز میں مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے لئے کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا، انہوں نے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی پارکنگ کے لئے بھی جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز شادمان کے زیر تکمیل پراجیکٹ کا جائزہ لیا اورخدمت مرکز کے لئے پارکنگ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے کشادہ جگہ رکھنے کی ہدایت کی۔