بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا،اظفر علی ناصر

32

لاہور، 07 فروری(اے پی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر کی دن رات مانیٹرنگ سے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے،بند روڈ پیکیج ون تقریباً مکمل اور ٹو کا کام تقریباً 85 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی وزیر نے دن رات  اس منصوبے کی مانیٹرنگ کی اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ سے ایک مشکل منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے قریب آگیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ یہ منصوبہ لاہور کی ٹریفک کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔  وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کنٹریکٹر، افسران و مزدوروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔