چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبرپختونخوا کا عام انتخابات کے لئے میٹیریل ترسیل کے مراکز کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

30

 

پشاور،7 فروری(اے پی پی): چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھدری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے عام انتخابات کے لئے میٹیریل ترسیل کے مراکز کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے  انتخابات کے آزادانہ اور پُرامن انعقاد کے سلسلے میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات پولنگ عملے سے  بات چیت کی اور پولنگ میٹیریل کے تقسیم کے عمل اور سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پی نے کہا کہ عام انتخابات کا ُپرامن ماحول میں انعقاد  اِن کی اولیّن ترجیح ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں انتخابات میٹیریل کی تقسیم کیلئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گیے ہیں اور خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ  سے  نمٹنے کے لیے پولیس فورس ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے پرُامن انعقاد کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن بھی قائم ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عابد مجید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔