حب ، 07 فروری (اے پی پی)؛ ایس ایس پی حب منظور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان بنایا گیا ہے،پولیس کے 1143 اہلکار سکیو رٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ایف سی لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری اور ہائی وے پولیس کے جوان بھی فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ضلع حب میں 123 پولنگ سٹیشن ہیں،ضلع حب کے 123 پولنگ سٹیشنوںمیں 48 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔











