عام انتخابات 2024؛الیکشن کمیشن کا مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر مکمل طور پر فعال

40

اسلام آباد، 08 فروری (اے پی پی):عام انتخابات 2024 کے لئے الیکشن کمیشن کا مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سنٹرز کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں موجود ہیں اور الیکشن کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انچارج الیکشن مانیٹرنگ سینٹر ہارون خان شنواری کے مطابق پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے ۔مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے ابھی تک کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کسی بھی شکایت کی صورت میں 051-111327000 پر فوری رابطہ کریں۔