وہاڑی،08 فروری(اے پی پی ): وہاڑی سمیت ضلع بھر میں پولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید آصف علی شاہ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ڈی پی او عیسیٰ خان سکھیرا بھی ڈی آر او کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی آر او نے پولنگ اسٹیشن پر دی گئی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی آر او نے پریذائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ شروع کرنے کا حکم دیا۔سید آصف علی شاہ نے کہا کہ ضلع بھر میں پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔











