خانیوال؛قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں کے  لیے پولنگ کا عمل شروع

44

خانیوال،08فروری (اے پی پی):خانیوال میں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں کے  لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

یہاں کل رجسٹر ووٹرز 1942633ہیں جن میں مرد ووٹرز 1043272 اور خواتین ووٹرز 899361 حق رائے دہی استعمال کریں  گے۔ ووٹرز کے لیے 1452 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں  193 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کسی بھی ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی موجود ہیں –