عام انتخابات 2024: حلقہ این اے 48  اسلام آباد میں پولنگ کا عمل جاری

16

اسلام آباد،08 فروری (اے پی پی ): پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 10 لاکھ 83 ہزار 29 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔اسلام آباد کے حلقہ این اے48 میں  صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا جو کہ تاحال جاری ہے۔ ووٹرز کی ایک بڑی تعدا ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہے۔

 سیکیورٹی کی صورتحال مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی عملہ کی کثیر تعداد پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہے۔