عام انتخابات 2024  میں عام شہریوں کا سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

19

اسلام آباد،08 فروری (اے پی پی): عام انتخابات 2024 میں پولنگ کے عمل کے دوران عام شہریوں نے سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پر امن انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

اے پی پی سے بات کرے ہوئے  شہریوں  نے کہا  کہ بہترین سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے لوگوں نے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اور خاص طور پر نوجوان، جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے تھے، وہ بہت پرجوش دکھائی دیئے ۔