کوئٹہ، 08 فروری (اے پی پی ): نگران صو بائی و زیر داخلہ بلو چستان میر زبیر احمد جمالی اورچیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے ہمراہ محکمہ داخلہ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور پولنگ کے دوران امن اومان اور انتظامیہ امور کا جا ئزہ لیا گیا۔نگران صو بائی و زیر داخلہ نے کہا کہ صوبے کے امن کو کسی صورت خراب ہونے نہیں دینگے ،تمام ادارے بلو چستان میں قیام امن کےلیے احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے تمام کمشنر ز کو ہدایت کی کہ پولنگ کے دوران آخری وقت تک سیکورٹی کو یقینی بنایا جا ئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سلیم ،کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفقات ،سیکرٹری بلدیات نو ر احمد پر کانی ، ڈی جی تعلقات عامہ نور کھیتران و دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے،اجلاس میں کمشنر ژوب،کمشنر لورالائی ،کمشنر سبی ،کمشنر رخشان ،کمشنر قلات ،کمشنر گوادر سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تمام کمشنرز کی پولنگ کے دوران کئے گئے اقدامات پر حکام کو بر یفنگ دی گئی ۔











