اوکاڑہ ؛ ڈی پی او منصور امان کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ ، سیکیورٹی اور امن و امان کا جائزہ لیا

25

اوکاڑہ، 08 فروری (اے پی پی ): ڈی پی او منصور امان  نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا  اور  سیکیورٹی اور امن و امان کا جائزہ لیا۔اس  موقع پر ڈی پی او منصور امان   نے کہا کہ  پولیس، پاک فوج، رینجرز سمیت مختلف اداروں کے 7500 اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن میں تین ہزار پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور دو ہزار سے زائد پٹرولنگ پر مامور ہیں جبکہ 1500 پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں چار کنٹرول روم کام کر رہے ہیں جو کہ مرکزی کنٹرول روم سے براہ راست منسلک ہے۔