اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 25 بونیرون سے آزاد امیدوارریاض خان 28490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یوآئی پاکستان کے فضل غفور 12702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 33.25 فیصد رہا۔











