قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی 4 سے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

20

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے 55  راولپنڈی 4  سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 832 ہے جبکہ   ایک لاکھ 72 ہزار 680  ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.99 فیصد رہی ۔ یہاں سے آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67 ہزار 101  ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔