حلقہ این اے 3 سوات 2 سے آزاد امیدوار سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

43

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے۔3 سوات 2   سے آزاد امیدوار سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ حاصل کر کے  کامیاب قرار پائے۔

  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 681   ہے  جبکہ یہاں پر  ایک لاکھ 67 ہزار 28   ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹوں کی شرح 36.1 فیصد رہی ۔ یہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار واجد علی خان 27 ہزار 861  ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔