سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77 جامشورو ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار مراد علی شاہ کامیاب

17

 

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ    پی ایس77 جامشورو ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار مراد علی شاہ  74ہزار 613ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے  امیدوارروشن علی برڑ و 10ہزار 268 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  53.44 فیصد رہا۔