اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 58 مردان 5 سے آزادامیدوارمحمدعبدالسلام 38126 ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیرحیدراعظم خان 26497 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 38.28فیصد رہا۔











