اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔32 گجرات6 سے پاکستان مسلم لیگ امیدوار چوہدری سالک حسین 55 ہزار 615 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ 44 ہزار 713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 41 فیصد رہا۔











