پی ایس 85 ملیرٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار محمد ساجد کامیاب

10

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس85 ملیر ٹو سے پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار محمد ساجد 27 ہزار 791  ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر حفیظ اللہ 14ہزار 304 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.34 فیصد رہا۔