این اے 225  ٹھٹھہ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز  کے  صادق علی میم ایک  لاکھ 40 ہزار 773 ووٹ لے کر کامیاب

22

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225  ٹھٹھہ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز  کے امیدوار صادق علی میم ایک  لاکھ 40 ہزار 773 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  رسول بخش جاکھرو 28 ہزار899 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 37.33 فیصد رہا۔