اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔50 صوابی ۔2 سے آزاد امیدوار عاقب اللہ خان 40 ہزار 870 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ؍ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بابر خان 21 ہزار 89 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40.81 فیصد رہا۔











