اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 44 سانگھڑ 5 سے پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار شاہد تھہیم 60ہزار 385 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے ارشاد ظفر بخاری 699 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب48.27 فیصد رہا۔











