سندھ اسمبلی کے حلقہ    پی ایس8  شکار پور ۔2 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے  امیدوار محمد عارف خان مہر 64 ہزار 16 ووٹ لے کر کامیاب

29

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ    پی ایس8  شکار پور ۔2 سے   پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے  امیدوار     محمد عارف خان مہر 64 ہزار 16 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام  کے امیدوار  عابد حسین جتوئی 51ہزار 869 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  62.97 فیصد رہا۔