اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 سوات 5 سے آزاد امیدوار امجدعلی 25129 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے حبیب علی شاہ 13917 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 39.01فیصد رہا۔











