اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔44 سانگھڑ ۔5 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار شاہد تھہیم 60ہزار385ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار محمد بخش 49ہزار143ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 48.27 فیصد رہا۔











