اسلام آباد، 9 فروری (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے انجم عقیل خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے 81 ہزار 958 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
ریٹرننگ آفیسر/ای سی پی کے جاری کردہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ان کے دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار عامر مسعود رہے جنہوں نے 44 ہزار 317 ووٹ حاصل کیے۔
اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب43فیصد رہا۔











