اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔ 70بدین۔ 3سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوارارباب امیر امان اللہ 44ہزار 126ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان؍ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارحسنین علی مرزا 36ہزار 861ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب49.18فیصد رہا۔











