اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 چارسدہ 2 سے
آزاد امیدوار فضل محمد خان 1 لاکھ713 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایمل ولی خان 67ہزار 876ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 39.92 فیصد رہا۔











