اسلام آباد، 9 فروری (اے پی پی): قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 02 سوات 1 سے آزاد امیدوار امجد علی خان 88 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
ریٹرننگ آفیسر/ای سی پی کے جاری کردہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ان کے رنر اپ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) امیر مقام رہے جنہوں نے 37 ہزار 764 ووٹ حاصل کیے۔
مجموعی طور پر ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 36.54 فیصد رہا۔











