اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔212 خانیوال ۔8 سے آزاد امیدوار محمد اصغر حیات ہراج 42 ہزار305ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید حسین جہانیاں گردیزی 38ہزار99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب56.78فیصد رہا۔











