اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی153 لاہور 9 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق 35 ہزار 232ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عمر عبداللہ 577ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب41.4فیصد رہا۔











