خیبرپختونخوا  اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-46 ہری پور ۔I سے  آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68 ہزار 835 ووٹ  لے کر کامیاب

46

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):خیبرپختونخوا   اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-46 ہری پور۔I سے  آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68 ہزار 835 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28 ہزار 327 ووٹ  لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  48.18 فیصد رہا۔