حلقہ این اے۔19 صوابی 1 سے آزاد امیدوار اسد قیصر 1 لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر کامیاب

16

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔19 صوابی 1  سے آزاد امیدوار اسد قیصر 1 لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار فضل علی 45 ہزار 567 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40 فیصد رہا۔