اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔48 میر پور خاص -4 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار طارق علی 66 ہزار02ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار عنایت اللہ 15 ہزار 638 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 49.23فیصد رہا۔











