اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔51عمرکوٹ ۔3 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار محمد تیمور تالپور58ہزار958ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ؍ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار دوست محمد 27ہزار725ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 48 فیصد رہا۔











