اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 70 گوجرانوالہ 12سے آزاد امیدوار تشکل عباس وڑائچ 37 ہزار709ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امان اللہ وڑائچ 28ہزار874ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب47.37فیصد رہا۔











