اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 64 گوجرانوالہ 6 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر فاروق ڈار 37 ہزار115ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چوہدری محمد علی 33ہزار373ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ،ووٹوں کا تناسب39.12فیصد رہا۔











