اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔5 دیربالا سے آزاد امیدوار صاحبزادہ صبغت اللہ 90ہزار261ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوارصاحبزادہ طارق اللہ 48ہزار63ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب35.94 فیصد رہا۔











