اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔229 کراچی ملیر۔ ون پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار جام عبدالکریم بجار 55ہزار732ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قادر بخش 21 ہزار841 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب45.62 فیصد رہا۔











