این اے 231 ملیر تین  سے  عبدالحکیم بلوچ   43ہزار634ووٹ لے کر کامیاب

39

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔231 ملیر۔3سے  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے  امیدوار عبدالحکیم بلوچ   43ہزار634ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار  خالد محمود علی 43ہزار245ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب38.71 فیصد رہا۔