اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔203 ساہیوال، 6 سے آزاد امیدوار رائے محمد مرتضیٰ اقبال 55 ہزار 874 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد حنیف 35 ہزار 163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 54.03فیصد رہا۔











